اسٹاک مارکیٹ میں 41 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 41 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 41 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے 47ہزار 493 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 216 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 24 کروڑ 63 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے کم ہوکر 7023 ارب روپے ہے جبکہ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 7 ارب 18 کروڑ روپے رہی۔

دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے، گزشتہ دنوں قیمت میں میں کمی کی وجہ سے خریداری میں تیزی آگئی تھی۔

مزید پڑھیں:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث سونا 2ہزار400روپے مہنگا ہوگیا۔ قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 88 سے بڑھ کر ایک لاکھ 90 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

Related Posts