اسٹاک مارکیٹ میں 219 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 219.25 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.61 فیصد کی مثبت تبدیلی سے گزشتہ روز کے 41,923.46 پوائنٹس کے مقابلے 42,142.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز کے 240,829,334 حصص کے مقابلے میں آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 332,534,678 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 7.152 بلین روپے کے مقابلے میں حصص کی قیمت 7.148 بلین روپے رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 344 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 198 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 120 میں مسلسل کمی جبکہ 344 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

کولگیٹ پام کی فی حصص قیمت میں سب سے زیادہ 116.92 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جو 1,675.86 روپے پر بند ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر بھنیرو ٹیکس رہا جس کی فی حصص قیمت 84.99 روپے اضافے کے ساتھ 1,289.99 روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں سیلاب کے اثرات کے باعث پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ورلڈ بینک

سیفائر فائبر نے 91.01 روپے فی حصص کی زیادہ سے زیادہ کمی دیکھی جو 1,134.00 روپے پر بند ہوئی۔ اس کے بعد فلپ مورس پاک 35.22 روپے کمی کے ساتھ 463.28 روپے پر بند ہوا۔

Related Posts