اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس 608 پوائنٹس بڑھ گیا، 7 نفسیاتی حدیں بحال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX gains 608 points to close at 41,904.47

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 608.23پوائنٹس بڑھ گیاجبکہ حصص کی مالیت 61 ارب روپے بڑھ گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھی گئی 100 انڈیکس میں 608.23پوائنٹس کی تیزی کے باعث 7 حدیں بحال ہو گئیں جن میں  41300، 41400، 41500، 41600، 41700، 41800 اور 41900 کی حدیں شامل ہیں۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران بڑی مندی دیکھی گئی تھی، مندی کے باعث حصص مارکیٹ کی 11 حدیں گر گئی تھیں۔اور انڈیکس 41296.24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا جبکہ 170 ارب روپے کا نقصان بھی ہوا تھا۔

آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہواجس کا تسلسل آگے جا کر دیکھا گیا، دو گھنٹوں کے دوران 500 پوائنٹس بڑھنے کے بعد انڈیکس 41700 کی حد عبور کر گیا تھا۔

مارکیٹ میں عالمی کشیدگی کے اثرات رونما شروع ہوئے تو انڈیکس 41500 کی سطح پر پہنچ گیاتھا تاہم آرمی ایکٹ بل کی منظوری کے کے بعد 100 انڈیکس نے ایک مرتبہ پھرتیزی پکڑی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 608.23 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41904.47 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ 1.45 فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 14 کروڑ 25 لاکھ 11 ہزار 70 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Related Posts