پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 130پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 130پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 130پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: ایک دن کی مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آگیا،کے ایس ای100انڈیکس130پوائنٹس بڑھ گیا جس سے انڈیکس ایک بار پھر 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبو رکرگیا۔

تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 17ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ45.78فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز،توانائی،ٹیلی کام سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریدار ی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44100پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تھا۔

تاہم تکینیکی کریکشن کے سبب انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 130.30پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے انڈیکس 43913.44پوائنٹس سے بڑھ کر44043.74پوائنٹس پر بند ہوا۔

56.31پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17232.48پوائنٹس سے بڑھ کر17288.79پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30101.59پوائنٹس سے بڑھ کر44043.74پوائنٹس ہو گیا۔

مزید پڑھیں: سال 2021 میں مہنگائی5سے11 فیصد کی بلند سطح تک پہنچ گئی

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 17ارب42کروڑ38لاکھ58ہزار546روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب33ارب87کروڑ96 لاکھ98 ہزار572روپے سے بڑھ کر75کھرب51ارب30کروڑ35لاکھ57ہزار118روپے ہو گیا۔

Related Posts