کراچی:آج کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 289.46 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44514.12 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.65 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 11 کروڑ 46 لاکھ 18 ہزار 79 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا۔
دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کا اربوں روپے کا نقصان ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعد اد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی