کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے روز مندی کا رجحان غالب آگیا، اسٹاک ایکسچینج 206 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ منفی رجحان کی زد پر رہی۔ سرمایہ کار کاروباری اوقات کے دوران مثبت رجحان کا مظاہرہ نہ کرسکے۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی اوقات کے دوران مثبت رجحان غالب نظر آیا اور کے ایس ای 100انڈیکس 46 ہزار 746 اعشاریہ 27 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا جسے 6 ماہ کی بلند ترین سطح قرار دیا جارہا ہے تاہم کچھ ہی وقت بعد مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب آگیا۔
موجودہ حکومت توانائی بحران حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مفتاح اسماعیل