اسٹاک مارکیٹ میں 313پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 313.02 پوائنٹس کی بڑی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 313.02 پوائنٹس کی بڑی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث 100 انڈیکس میں 313.02 پوائنٹس کی بڑی مندی دیکھی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.69 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور انڈیکس 45362.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

کاروباری روز کے دوران 6 کروڑ 21 لاکھ 59 ہزار 48 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 90 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ایک مرتبہ پھر گر گئی جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعد ا و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک مکئی کی فصل کیلئے الیکٹرانک ویئرہاؤس ریسیٹ فنانسنگ کا آغاز کرے گا

اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 175 روپے 86 پیسے سے کم ہو کر 175 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts