شرحِ سود میں اضافے کا خوف، اسٹاک مارکیٹ 1600پوائنٹس گر گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 91.94پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 91.94پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: نومبر کے دوران 5 ارب ڈالر کے تاریخی تجارتی خسارے اور غیر متوقع طور پر شدید مہنگائی کے باعث سرمایہ کاروں کو شرحِ سود میں اضافے کا خوف ہے، اسٹاک مارکیٹ 1600 پوائنٹس گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بد ترین مندی ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 1600 پوائنٹس گر گیا۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ توقع سے زیادہ مہنگائی رہی جس سے شرحِ سود میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 297پوائنٹس کی تیزی

ایف بی آر نے ٹیکس  کیلئے 40شہروں میں جائیدادیں مہنگی کردیں

اسٹاک ایکسچینج نے جی ای ایم بورڈ میں پہلی کمپنی کی لسٹنگ مکمل کرلی

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق بینکاری نظام میں 6 ماہ کے ٹریژری بلز پر شرحِ سود 11.5 فیصد ہونا سرمایہ کاروں کیلئے خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں۔ 14دسمبر کو آنے والی مانیٹری پالیسی میں شرحِ سود میں اضافے کا امکان ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1644.27 پوائنٹس کی مندی دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ 3 اعشاریہ 76فیصد گراوٹ کے ساتھ 43 ہزار 724 پوائنٹس کی سطح پر آگئی۔ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کے دوران 296.76 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 45 ہزار 369 اعشاریہ 14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں نے بھی ٹریڈنگ میں دلچسپی دکھائی۔ 

گزشتہ روز کے دوران کاروبار میں 0.66 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کروڑ 89 لاکھ 29 ہزار 192 شیئرز کا لین دین ہوا۔امریکی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی۔ ڈالر 175 روپے 48پیسے سے کم ہو کر 175روپے 72پیسے پر آگیا۔ 

 

Related Posts