اسٹاک مارکیٹ 2ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 30 ہزار 500 کی سطح پر آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ 2ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 30 ہزار 500 کی سطح پر آگئی
اسٹاک مارکیٹ 2ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 30 ہزار 500 کی سطح پر آگئی

کراچی: ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس خدشات کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر آج بھی مندی کا رجحان غالب آگیا، اسٹاک مارکیٹ 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 30 ہزار 500 کی سطح پر آ گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ابتدا سے ہی مندی غالب رہی جس کے سبب اسٹاک مارکیٹ 2 ہزار 112 پوائنٹس  گر گئی۔

اسٹاک مارکیٹ کے کے ایس ای 100 انڈیکس میں  2 ہزار 112.59 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ اِس وقت 30 ہزار 504.34 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ آل شیئر انڈیکس میں 1189.86 پوائنٹس، کے ایس ای 30 انڈیکس میں 1062.07 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 3779.79 پوائنٹس جبکہ آل شیئر انڈیکس میں 957.66 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا رجحان برقرار رہا جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 903.79 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 33 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گئی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ کے  100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کی کمی

Related Posts