مصطفیٰ کمال کا خاتون اینکر کے ساتھ ناشائستہ رویہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، تنقید جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کا میڈیا کے ساتھ ناشائستہ رویہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کا میڈیا کے ساتھ ناشائستہ رویہ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی نجی ٹی وی چینل پر خاتون اینکر پرسن کے ساتھ ناشائستہ گفتگو  کے نتیجے میں ٹوئٹر پر مصطفیٰ کمال ایکسپوزڈ  ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو ایم کیو ایم کے چوٹی کے رہنما  ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے فیصلے کے بعد ان کی سابقہ پارٹی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے خلاف لگائے گئے متعدد الزامات کی جوابدہی کیلئے ٹی وی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

سوال کیا گیا کہ کیا آپ ایم کیو ایم کا حصہ بننے اور اس کی تخریبی سرگرمیوں کے ذمہ دار تھے یا نہیں، جس کا جواب دینے کی بجائے مصطفیٰ کمال نے اسکرپٹڈ پروگرام اور زرد صحافت کے الزامات لگائے جس پر خاتون اینکر نے انہیں یاد دلایا کہ آپ تو کراچی کے میئر رہ چکے ہیں۔

خاتون اینکر نے کہا کہ متعدد ایم کیو ایم سرگرمیوں کے دوران آپ کراچی کے میئر رہے، جبکہ مصطفیٰ کمال یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ انہوں نے متحدہ کے بانی کے خلاف بغاوت کی اور شہرِ قائد میں جاری خونریزی بند کرائی۔اینکر کے ساتھ ناشائستہ گفتگو مصطفیٰ کمال کو مہنگی پڑ گئی۔

پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کی ناشائستہ گفتگو کے نتیجے میں آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مصطفیٰ کمال ایکسپوزڈ ٹاپ ٹرینڈ ہے جس کے تحت سوشل میڈیا صارفین مصطفیٰ کمال کو دوسرا الطاف حسین قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ٹرینڈ کے تحت اب تک 4 ہزار 850 ٹویٹس کیے گئے۔

Related Posts