پی ایس ایل سیزن 6: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 170رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل سیزن 6: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 170رنز کا ہدف دے دیا
پی ایس ایل سیزن 6: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 170رنز کا ہدف دے دیا

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل سیزن 6 کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیاہے۔

صہیب مقصود نے 40 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

جانسن چارلس 10 رنز بناسکے، رلی روسو 29 رنز بنا کر احمد دانیال کو وکٹ دے بیٹھے، خوشدل شاہ 6 رنز بنا کر جیمز فالکنر کا نشانہ بنے، عمران طاہر 4، مزرابانی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، سہیل تنویر نے 9 گیندوں پر 26 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین، جیمز فالکنر نے دو وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف، احمد دانیال اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اخترنے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ 

دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی بولنگ اچھی ہے لیکن کوشش کریں گے کہ اچھا ہدف دے کر کامیابی حاصل کریں۔

سہیل اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے خلاف شکست کو بھلا کر میدان میں اترے ہیں، میچ جیت کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے اسکواڈ کے نام

Related Posts