اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب نے کراچی کو نئی آب و تاب عطا کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو نئی آب و تاب دی ہے۔
اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ لمحے، خوشیاں اور رونقیں قوم اورکراچی کو مبارک ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف ثابت قدمی دکھانے اور قربانیاں دینے والی قوم کا حق ہے کہ اس کے کھیل کے میدان آباد ہوں۔
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب نے روشنیوں کے شہر کو نئی آب و تاب دی ہے۔یہ لمحے، یہ خوشیاں، یہ رونقیں قوم بالخصوص کراچی کو مبارک ہوں۔ دہشت گردی کے خلاف ثابت قدمی دکھانے اور قربانیاں دینے والی قوم کا حق ہے کہ اس کے کھیل کے میدان آباد ہوں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) February 21, 2020
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ پاکستان کے بہادرعوام ،مسلح افواج،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں اور مزاحمت کا ثمر ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ایس ایل سے رونقیں بحال ہوئیں، میدان سجے اور بین الاقوامی ستارے اکستان آئے۔بیرون ملک سے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
یہ پاکستان کے بہادرعوام ،مسلح افواج،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں اور مزاحمت کا ثمر ہے۔ رونقیں بحال ہوئیں، میدان سجے اور بین الاقوامی ستارے پاکسان آئے۔بیرون ملک سے آنے والے تمام کھلاڑیوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔#PSLV #PSL5ComesPakistan
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) February 21, 2020