اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز سے مقابلہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد یونائیٹیڈ کا پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز سے مقابلہ آج ہوگا
اسلام آباد یونائیٹیڈ کا پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز سے مقابلہ آج ہوگا

راولپنڈی: پاکستان میں سپر لیگ (پی ایس ایل) کرکٹ کا زبردست کھیل جاری ہے جس کے دوران اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ٹیم پشاور زلمی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم لاہور قلندرسے ٹکرائے گی۔

اسلام آباد یونائیٹیڈ اور پشاور زلمی کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

دوسری جانب تماشائیوں کے لیے پریشان کن خبر یہ ہے کہ محکمۂ موسمیات نے دونوں ہی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے میچز کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور میں شب 9 بجے کے بعد بارش ہوگی جبکہ راولپنڈی میں 10 بجے سے 1 بجے تک دن کے وقت بارش متوقع ہے۔

راولپنڈی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کا ٹاکرا 2 بجے دوپہر کے وقت شروع ہوگا۔ اگر بارش زیادہ شدید نہ ہوئی تو میچ میں زیادہ تاخیر کی توقع نہیں ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ شب 7 بجے سے شروع ہوگا جس کے آخری لمحات میں بارش ہوسکتی ہے جس سے شائقین کو میچ میں تاخیر کا سامنا ہوسکتا ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے اٹھارویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو 30 رنز سے ہراکر قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو روز قبل ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بارش کے باعث 15 اوورز تک محدود میچ ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے ہرادیا

Related Posts