پی ایس ایل 9 کا جوش و جذبات سے بھرپور ترانہ “کھل کے کھیل” ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا جوش و جذبات سے بھرپور ترانہ “کھل کے کھیل” ریلیز کردیا گیا۔

ترانہ “کھل کے کھیل” پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلو کار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے۔ دونوں فنکاروں نے ترانے میں خوب کھل کر کھیلا اور عمدہ پرفارمنس دی ہے۔

پی ایس ایل 9 کا ترانہ پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بدھ کی شام جاری کیا گیا ہے۔ 

یہ ترانہ پی ایس ایل کے سیزن 9 کا میدان کتنا گرماتا ہے اور اس سے پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں میں کتنا کھل کر کھیلنے کا جذبہ پروان چڑھتا ہے، اس کا پتا پی ایس ایل سیزن 9 کے آغاز کے بعد ہی چلے گا۔

اس سے قبل علی ظفر نے ترانے کی دھن اپنے مداحوں سے شیئر کی تھی، جس کے بعد سے علی ظفر کے مداح اور شائقین کرکٹ ترانے کی ریلیز کے بڑی شدت سے منتظر تھے۔

واضح رہے کہ علی طفر نے آخری بار 2018 میں پی ایس ایل کا ترانہ گایا تھا، انہوں نے پی ایس ایل کیلئے اس سے قبل 3 ترانے گائے ہیں اور تینوں ہی یکساں مقبول ہوئے ہیں۔

Related Posts