ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کیخلاف پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کپتان بابر اعظم نے ملتان میں ٹاس جیتنے کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس بولرز اچھے ہیں، پچ بولرز کے لئے مددگار ثابت ہوگی۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ نئی پچ ہے اس کا اندازہ نہیں لگاسکتے۔
مزید پڑھیں:حیدر علی نے کراچی کنگز کی دوسری شکست کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا؟
واضح رہے کہ ملتان سلطانز دو میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے ایک میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ پشاور زلمی نے ایک میچ کھیلا ہے اور اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان آج کانٹنے کا مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔