پی ایس ایل 8، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 8، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6وکٹوں سے شکست دیدی
پی ایس ایل 8، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی کنگز نے عماد وسیم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور ایڈم روسنگٹن نے کھیل کا آغاز کیا لیکن شرجیل خان صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، روسنگٹن بھی 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ طیب طاہر 19 اور شعیب ملک 12 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔

عماد وسیم 54 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 92 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عرفان خان نیازی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد کی جانب سے ٹام کرن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف، رومان رئیس اور حسن علی کے حصے میں ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 202رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، اعظم خان نے 72رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:سعودی یونی ورسٹیوں میں یوگا شامل کرنے کی تیاریاں

کراچی کنگز اب تک ٹورنامنٹ میں 6 میچز میں شکست کا سامنا کرچکی ہے، اور دو میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم6 میں سے 4 میچ جیت چکی ہے اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Related Posts