پی ایس ایل 6کا جنون، ایک دن میں ہی 40 ہزار ٹکٹیں فروخت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Preparation for second-leg matches PSL 7

کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی ایک روز میں ہی 40 ہزار ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔پی ایس ایل میلے کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہی بیشتر ٹکٹیں فروخت ہو گئیں اب صرف محدود ٹکٹیں ہی باقی رہ گئی ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچز کی وی آئی پی، فرسٹ کلاس اور پریمیئم ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔

جنرل انکلوژر میں شامل 5 سو، ایک ہزار اور 2 ہزار والی چند ٹکٹیں ہی باقی رہ گئی ہیں۔پی ایس ایل سیزن 6 کے صرف 8 میچز میں 5 سو روپے والی ٹکٹیں مختص کی گئی ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ نمبر 4، 5، 6، 12 اور 15 میں 5 سو روپے والی ٹکٹیں رکھی گئی ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 5 میچز کی مجموعی طور پر 5 سو روپے والی 907 ٹکٹیں باقی رہ گئیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں میچ نمبر 21، 29 اور 30 میں 5 سو روپے والی ٹکٹیں مختص ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3 میچز کی 5 سو روپے والی صرف 24 ٹکٹیں بچ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیرن سیمی نے کافی اعتماد دیا، انہیں پلیئر سے پرفارم کرانے کا فن آتا ہے، کامران اکمل

Related Posts