کراچی / لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے باقی میچز بھی کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کرانے پر غور جاری ہے جس کی لاہور کے شہریوں نے مخالفت کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بعض نامعلوم وجوہات کے باعث تجویز دی کہ پی ایس ایل کے باقی میچز بھی کراچی میں کھیلے جائیں۔ کرکٹ بورڈ کی تجویز پر لاہور کے شہریوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
داتا کی نگری لاہور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں طویل عرصے سے پی ایس ایل کے ایونٹ کا انتظار تھا۔ پی ایس ایل کے میچز اگر لاہور میں نہ کھیلے گئے تو میچ براہِ راست دیکھنے کا لطف حاصل نہیں کرسکیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہر 3 روز کے بعد پی ایس ایل میں شریک تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بعض کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کیا گیا ہے۔ متاثرہ کھلاڑی یا آفیشل کے 2 منفی ٹیسٹ آنا ضروری قرار دے دئیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6:گلیڈی ایٹرز نے جیت کا مزہ چکھ لیا،سلطانز کو 22 رنز سے شکست