پی ایس ایل سیزن 10 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست سے دوچار کردیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا، جسے زلمی نے کپتان بابر اعظم کی شاندار اننگز کی بدولت آسانی سے مکمل کرلیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے، جسے زلمی نے 17 ویں اوور میں صرف چار وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بین ڈی وارشز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی طرف سے محمد علی نے 3، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال ،صائم ایوب اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔