لاہور :لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 23 ویں میچ میں کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی، لاہور قلندر کے بین ڈک کے جارحانہ 99 اور کپتان سہیل اخترکے 68 رنز کی بدولت لاہور نے کراچی سے فتح چھین لی۔
کراچی کنگز شرجیل خان ، بابر اعظم ، الیکس ہیلس ، چاڈوک والٹن ، کیمرون ڈیلپورٹ ، عماد وسیم (کیپٹن) ، عامر یامین ، کرس جورڈن ، افتخار احمد ، محمد عامر ، عمر خان اورلاہور قلندرزکی ٹیم فخر زمان ، سہیل اختر (کیپٹن) ، محمد حفیظ ، بین ڈنک ، ڈین ولاس ، سمت پٹیل ، ڈیوڈ وائس ، شاہین شاہ آفریدی ، سلمان ارشاد ، عثمان شنواری ، ماز خان پر مشتمل تھی۔
مزید پڑھیں: تیار ہیں کی جگہ گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا میلہ لوٹ لیا