پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

islamabad multan sultan
islamabad multan sultan

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان کی جانب سے شان مسعود اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 41 رنز بنا ئے تاہم شان مسعود 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد معین علی کریز پر آئے جنہوں نے جیمز ونس کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔

معین علی10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کےبعد رلی روسوو اپنی پہلی ہی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے، جیمز وِنس بھی 31 گیندوں میں 42 رنز بنانے کے بعد عماد بٹ کا شکار بن گئے۔

جیمز ونس اور ذیشان اشرف کی شاندار بیٹنگ کے بدولت ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، ذیشان اشرف 50 اور جیمز ونس 42 رنز بناکر نمایاں رہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد بٹ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور لیوک رونکی نے کیا جنہوں نے پہلی وکٹ پر 92 کی شراکت قائم کی ، 92 کے مجموعی اسکور پر کولن منرو 50 رنز بناکر شاہد آفریدی کا شکار بنے جبکہ لیوک رونکی بھی 74 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد کولن انگرام اور ڈیوڈ ملان نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیااور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کرلیا۔

Related Posts