پاکستان سپر لیگ: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 71 رنز سے ہرادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSL 2020: Islamabad United beat Lahore Qalandars by 71 runs

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کیخلاف کو 71 رنز سے شکست دیدی۔ فاسٹ باؤلر عثمان شنواری نے لاہور کی طرف سے سب سے زیادہ 30 رنزبنائے۔ لاہور کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔ اسلام آباد کے ظفر گوہر اور فاسٹ بائولررومان رئیس نے 3.3 شکار کیے۔

پاکستان سپر لیگ کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد کی طرف سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور لوک رانچی نے کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے منرو اور رانچی نے پہلے دس اوورز کے دوران لاہور قلندرز کے باؤلرز کو بے بس کر دیااور103 کے اسکور پر لاہور کو پہلی وکٹ ملی، جب رانچی 31 گیندوں پر 48 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر آؤٹ ہو ئے۔

کولن منرو نے 87 رنز کی اننگز کھیلی۔ آصف علی نے 6 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ اسلام آباد نے مقررہ 20اوورز میں 198 رنز بنائے۔ لاہور کی طرف سے سلمان ارشاد، محمد فیضان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف انجری کے باعث ٹیم سے باہر

لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز کرس لائن اور سلمان بٹ نے کیا۔پہلے اوور کی دوسری گیند پر ڈیل سٹین نے کرس لائن کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ محمد حفیظ بھی ناکام رہے اور 13 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔عثمان شنواری نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے۔کپتان سہیل اختر8، محمد فیضان6، پرسانا ایک، سلمان ارشاد 1 رن بنا سکے، ظفر گوہر اور رومان رئیس نے 3.3 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Posts