وفاق المدارس کے تحت مسابقہ حفظ کا صوبائی مرحلہ 14 دسمبر کو

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ملک بھر میں ہونے والے مسابقات حفظ قرآن کے ڈویژنل سطح پر منتخب ہونے والے طلباء کے مابین صوبائی مراحل کا آغاز ہورہا ہے۔

میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس العربیہ مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ ملک بھر میں پہلے ڈویژنل مسابقات کے کامیاب انعقاد کے نتائج کی روشنی میں تین سو ایک طلباء صوبائی مرحلہ کیلئے منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوجوان بھارتی علماء کا مدارس اساتذہ کے خراب معاشی حالات پر اظہار تشویش

ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری کی صدارت میں مرکزی مسابقہ کمیٹی کے کنوینئر مولانا قاری احمد میاں تھانوی، مولانا عبدالوحید سمیت دیگر ارکان و منتظمین کی تفصیلی مشاورت کے بعد طے کیا گیا کہ ڈویژنل مسابقوں میں پوزیشن ہولڈرز کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر میں دو مراحل میں مسابقہ کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے،جس میں پہلے ابتدائی مراحل میں تمام پوزیشن ہولڈرز کے مابین مسابقہ کے نتیجہ کی روشنی میں ٹاپ دس پوزیشن ہولڈرز میں حتمی مرحلہ منعقد ہو۔

اس فیصلہ کی روشنی میں مرکزی مسابقہ کمیٹی نے صوبائی کمیٹیوں کی مشاورت کے بعد صوبہ پنجاب،کے پی کے، سندھ سے دس دس طلباء،بلوچستان سے سات اور گلگت بلتستان و آزاد کشمیر سے مشترکہ چھ پوزیشن ہولڈرز کے مابین حتمی اور فیصلہ کن مسابقہ میں انتخاب کا طے کیا گیا۔

جس پر عمل درآمد کا آغاز کیا گیا،گلگت بلتستان میں آٹھ دسمبر اور آزاد کشمیر میں بارہ دسمبر کو ابتدائی مسابقہ کا مرحلہ مکمل ہوا،جس کے نتیجہ میں دونوں مقامات سے چھ طلباء حتمی صوبائی مرحلہ کیلئے منتخب ہوئے،جن کے مابین فیصلہ کن صوبائی مسابقہ چودہ دسمبر بروز بدھ کو جامعہ دارالھدی اسلام آباد میں ہوگا۔

صوبہ پنجاب کے ابتدائی مرحلہ کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے پوزیشن ہولڈرز کے مابین حتمی مرحلہ کیلئے مسابقہ بھی اسی 14 دسمبر کو جامعہ دارالھدی میں ہوگا۔

مولانا طلحہ رحمانی نے مزید بتایا کہ صوبہ پنجاب میں پہلے مرحلہ کیلئے اسلام آباد کے علاوہ لاہور اور ملتان میں 22/دسمبر کو صوبائی مسابقہ کا ابتدائی مرحلہ ہوگا، صوبہ سندھ میں تین مقامات پر 21/دسمبر، صوبہ کے پی کے میں 20 سے 22 دسمبر اور بلوچستان میں 22 دسمبر کو الگ الگ مقامات پر مسابقات منعقد ہونگے۔

صوبائی حتمی اور فیصلہ کن مسابقہ صوبہ سندھ کا کراچی میں 25/دسمبر،صوبہ خیبرپختونخوا کا 26/دسمبر کو پشاور، صوبہ پنجاب کا 27/دسمبر کو لاہور اور 29/دسمبر کو صوبہ بلوچستان کا کوئٹہ میں ہوگا۔

صوبائی حتمی مسابقوں کے مہمان خصوصی ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری،جبکہ صوبائی نظماء کی زیر نگرانی مرکزی وصوبائی مسابقہ کمیٹیوں کے زیر انتظام یہ پروگرام منعقد ہونگے۔

صوبائی حتمی مسابقوں کیلئے بھی تیاریوں کو مکمل کیا جا رہا ہے۔ جامعہ دارالھدی اسلام آباد کے مہتمم اور وفاق المدارس اسلام آباد شرقی کے مسؤل مفتی عبدالسلام نے میڈیا کو بتایا کہ چودہ دسمبر کو ہونے والے مسابقہ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

قرآن کی عظیم نسبت سے یہ پروگرام ان شاءاللہ سنگ میل ثابت ہوگا،اس قسم کے پروگرام سے مدارس دینیہ کی شعبہ تحفیظ و قرات میں کی جانے والی مثالی خدمات بھی اجاگر ہونگی،قائدین وفاق المدارس کے فیصلوں کی روشنی میں اس مسابقہ کیلئے علماء و منتظمین مدارس سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا،جو معزز مہمانان گرامی شریک ہونگے اس میں مرکزی نائب صدر وفاق المدارس مولانا سعید یوسف،مرکزی مسابقہ کمیٹی کے کنوینئر مولانا قاری احمد میاں تھانوی (لاہور) ناظم صوبہ پنجاب مولانا قاضی عبدالرشید (راولپنڈی) مولانا عبدالوحید (کراچی) مولانا طلحہ رحمانی(کراچی) مولانا قاری اخلاق احمد مدنی، مولانا ظہور احمد علوی، مولانا عبدالقدوس محمدی، مولانا قاری عثمان آفاق (لاہور) مولانا عبدالغفار،مفتی اویس عزیز،مولانا محمود الحسن مسعودی(آزاد کشمیر) مفتی ابو محمد (سیالکوٹ) مولانا حبیب الرحمن (گلگت) قاری محمد آصف اور علماء کرام ومہتممین مدارس سمیت اعلی سرکاری شخصیات بھی شامل ہیں۔جبکہ مرکزی مسابقہ کمیٹی کی جانب سے تین منصفین پر مشتمل پینل بھی پنجاب کے دیگر ڈویژن سے آئیں گے،مسابقہ کے اختتام پر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ٹاپ تین پوزیشن ہولڈرز جو قومی مسابقہ کیلئے منتخب ہونگے ان کو وفاق المدارس کی جانب سے نقد انعام اور اعزازی نشان بھی دیا جائے گا۔جبکہ صوبائی مرحلہ کے شرکاء کو ڈویژنل مسابقوں میں پوزیشن حاصل کرنے پر نقد انعام سے بھی نوازا جائے گا۔

Related Posts