سندھ کے صوبائی وزراء کی علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات : کورونا پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے صوبائی وزراء کی علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات : کورونا پر گفتگو
سندھ کے صوبائی وزراء کی علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات : کورونا پر گفتگو

کراچی: صوبہ سندھ کے وزراء سیّد ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آج ممتاز عالمِ دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی جس کے دوران کورونا وائرس پر گفتگو ہوئی۔

کورونا وائرس کے مسئلے پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں حکومتی نمائندگان نے علامہ شہنشاہ نقوی کو وائرس کے خلاف حکومتِ سندھ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور قائم کیے جانے والے آئسولیشن وارڈز اور طبی سینٹرز میں دی جانے والی سہولیات  کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقعے پر علامہ سیّد شہنشاہ حسین نقوی نے حکومت سندھ کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات کو سراہا اور حکومت کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے ریاست کی مکمل تائید کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے سکھرمیں قائم قرنطینہ میں رضاکار عملہ اور سہولیات میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔

وائرس کے حوالے سے ممتاز عالمِ دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے تعاون پر صوبہ سندھ کے وزیرِ بلدیات سیّد ناصر حسین شاہ، وزیر محنت سندھ سعید غنی اور ترجمان سندھ حکومت نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts