صوبائی وزیر محکمہ ترقی نسواں شہلا رضا پراوڈ پاکستانی ایوارڈ کیلئے نامزد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

A strong woman is the guarantor of a strong society:Shehla Raza

کراچی : صوبائی وزیر محکمہ ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا سے پراوڈ پاکستان ایواڈز کے ڈائریکٹر سلمان ابراہانی نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو شہلا رضا نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام قانون میں بہتری لانے کے لیے قانون سازی کررہی ہیں ۔

محکمہ کے تحت چائلڈ میریج ریسٹریڈ ایکٹ، وایلینس پریوینشن ایکٹ اور حرایسمنٹ ایٹ ورک پلیس ایکٹ کو سندھ اسمبلی سے منظور کروایا گیا جس کے ثمرات حاصل کرتے ہوئے صوبے کی عورت ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور معاشی طور پر بہتر مقام پر ہے۔

اس ضمن میں مزید بہتری لانے کی گنجائش موجود ہے اور موجودہ سندھ حکومت صنفی مساوات پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوم بیسڈ ورکرز کی زندگی میں مزید بہتری لانے کے لیے محکمہ ترقی نسواں ان کی صلاحیتوں کو مزید اُجاگر کرنے، معاشی معاونت و استحکام اور صنعتو ں کے درمیان رابطوں کو بڑھنے کے لیے کام کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: متنازعہ شہریت کا قانون: اداکارہ پوجا بھٹ نریندر مودی کے خلاف کھڑی ہو گئیں

اس سے قبل بات کرتے ہوئے سلمان ابراہانی نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ پراوڈ پاکستان کے جانب سے صوبائی وزیر محکمہ ترقی نسواں کو خواتین کی فلاح و بہبود ، معاشی استحکام، علاج معالجہ اور ان کو قانونی و مالی معاونت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کی گئی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پراوڈ پاکستان ایوارڈ کی جانب سے سیدہ شہلا رضا کو نامزد کیا گیاہے۔

سلمان ابرہانی نے مزید بتایااس سال آصفہ بھٹو کو بھی لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔جس کی تقریب روا ں سا ل جولائی-اگست میں امریکہ کے شہر ہوسٹن میں منعقد ہو گی۔

Related Posts