سندھ کے نوجوان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں، صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

gulam murtuza
سندھ کے نوجوان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں، صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ

کراچی: صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ سندھ کے نوجوان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے ان کو بھرپور مواقع مہیا کئے جائیں۔
ملیر یوسی میدان میں راہو اسپورٹس کلب کی جانب سے راہو گہرام جوکیو گوٹھ میں النور کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر بحیثیت مہمان خصوصی صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ٹورنامنٹ کی فائنل تقریب میں جنرل سیکریٹری ملیر ایم پی اے محمد ساجد جوکیو، چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد، GS پی ایس 130 میمبر ضلع کونسل منظور حسین ، میمبر ضلع کونسل چیئرمین مارکیٹ کمیٹی علی احمد جوکیو، میمبر ضلع کونسل محبوب جوکیو، اسلم چھٹو، واجد جوکیو سمیت دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر غلام مرتضء بلوچ، ایم پی اے محمد ساجد جوکیو اور چیئرمین ضلع کونسل سلمان عبداللہ مراد نے وننگ ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضیٰ بلوچ نے مذید کہا کہ کرکٹ کے کھیل میں ملیر سمیت سندھ کے نوجوانوں میں نمایاں ٹیلنٹ موجود ہے اور سندھ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ان کو زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

Related Posts