صوبائی بجٹ پیر کو پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI govt believes in practical work, not making headlines: Usman Buzdar

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی بجٹ پیر کو پیش کیے جانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں آج پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت پیر کو آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ پیش کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ پنجاب بجٹ کے اعدادوشمار آج وفاقی بجٹ کی تفصیلات سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ  تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کیلئے قومی اسمبلی میں 76 کھرب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش کرے گی جس میں 34 کھرب روپے کا خسارہ بھی شامل ہے۔

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت بجٹ کی منظوری کیلئے جاری ہے جس میں ٹیکسز، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات پر بھی گفت و شنید ہوگی۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Related Posts