کولمبو: سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ ہفتوں سے جاری احتجاجی مظاہرے ختم کر دیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اس طرح سری لنکا کی معیشت کی تعمیر نو کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ دوسری جانب مظاہرین حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سری لنکا کو گزشتہ کئی دہائیوں میں بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ سری لنکا کم ہوتے ہوئے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی حکومت نے ملک دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا نے اپنے تمام بیرونی قرضوں سے نادہندہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکن حکومت نے ملک میں جاری احتجاج کا دائرہ وسیع ہونے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔ معاشی بحران سے دوچار سری لنکا میں گزشتہ دنوں عوام نے صدر کے گھر کے باہر احتجاج کیا جو پرتشدد صورت اختیار کر گیا۔
ملک میں پرتشدد احتجاج کے باعث ایمرجنسی کے بعد فوج کو تعینات کردیا گیا تھا اور اسے بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے اختیارات بھی سونپ دیئے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: سری لنکا نے ہارڈ ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی روک دی