قاضی احمد، نیشنل ہائی وے پر دھرنا، پنجاب سے زرعی مصنوعات کی ترسیل بند

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قاضی احمد، نیشنل ہائی وے پر دھرنا، پنجاب سے زرعی مصنوعات کی ترسیل بند
قاضی احمد، نیشنل ہائی وے پر دھرنا، پنجاب سے زرعی مصنوعات کی ترسیل بند

قاضی احمد: نیشنل ہائی وے پر دیئے جانے والے دھرنے کے باعث پنجاب سے زرعی مصنوعات کی ترسیل بری طرح متاثر ہوگئی، دھرنے کے باعث کینو کے ایکسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سے کراچی بندرگاہ آنے والے 250 کنٹینرز دھرنے کی وجہ سے پھنس گئے، جبکہ کینو کے مزید کنٹینرز بھی پنجاب سے روانہ ہورہے ہیں۔

وحید احمد سرپرست اعلی پی ایف وی اے کا کہنا ہے کہ برآمدی کنٹینرز لے کر جانے والا جہاز کل روانہ ہوگا، کینو بروقت بندرگاہ نہ پہنچے تو 4 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کینو کی ایکسپورٹ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، بلند سمندری کرایوں اور کنٹینرز کی قلت کی وجہ سے رواں سیزن میں کینو کی ایکسپورٹ 3 لاکھ ٹن تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

وحید احمد سرپرست اعلی پی ایف وی اے کے مطابق احتجاج اور دھرنے کے باعث کینو کا ہدف مشکل میں پڑگیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں چینی پھر مہنگی کرنے کی تیاریاں، عوام میں تشویش کی لہر

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت مظاہرین سے مزاکرات کرکے جلد از جلد نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بحال کرائے۔

Related Posts