بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 716 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
(فوٹو؛ فائل)

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی مالی سال 2025-2026 کے بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے لیے نے 716 ارب روپے مختص کیے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ نئے مالی سال میں اس پروگرام کے تحت بجٹ میں اکیس فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت اس پروگرام کی کوریج بڑھانا چاہتی ہے اور کفالت پروگرام کو ایک کروڑ افراد تک پہنچایا جائے گا۔

توانائی کے شعبے کے لئے، حکومت نے مالی سال 26 میں 47 ترقیاتی منصوبوں کے لئے 90.2 بلین روپے مختص کیے ہیں۔

قرض کے انتظام کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے دوبارہ اس بات کی تصدیق کی کہ پہلے پانڈا بانڈز کے اجراء کی تیاری مکمل ہو چکی ہے تاکہ چینی کیپٹل مارکیٹ میں داخلہ حاصل کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے اور روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کا عمل آئندہ مالی سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔

Related Posts