وادی کمراٹ میں سیاحت کو فروغ دیناچاہئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان برسوں سے دہشت گردی کی جنگ اور قیادت کے بحران کا شکار رہا ہے،جبکہ دیکھا جائے تو خیبر پختونخواہ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ رہا ہے۔ ناقص قیادت اور بدعنوانی کے باعث تعلیم کا شعبہ، صحت کا شعبہ، انفراسٹرکچر، معیشت اور ہر شعبے کو نقصان اٹھانا پڑا۔

قدرتی خوبصورتی، پہاڑوں، ندیوں، جنگلات اور زمین کی تزئین کی صورت میں پاکستان قدرت کا ایک تحفہ ہے۔ حال ہی میں کورونا وائرس کی وباء نے سیاحت کی صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ وادی کمراٹ میں سیاحت کو فروغ دے کر حکومت کو سیاحت سے اربوں روپے کمانے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

سب سے پہلے یہاں کی سیکیورٹی سخت کردی جانی چاہئے کیونکہ حفاظتی اقدامات سیاحت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ سیکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے غیر ملکیوں کے علاوہ مقامی سیاح بھی وادی کمراٹ کا رخ نہیں کرتے۔ جان لیوا خطرات کی وجہ سے سیاحوں نے ان مقامات کا رخ کرنا چھوڑ دیاہے، لیکن جب امن ہو گا تب ہی ہر شخص جنت نظیر وادی کمراٹ کا رخ کرنے کو تیار ہوگا۔ اس مقصد کے لئے حکومت کو وادی کمراٹ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

سیاحت کی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے،جیسے سڑکیں، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات جو سیاحوں کو مہیا کی جاتی ہیں ان کی ترقی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ وادی کمراٹ میں کسی حد تک ان سہولیات کا فقدان ہے۔ وادی کمراٹ تک جانے والی سڑک کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ ہمیں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور سیاحوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

وادی کمراٹ میں صفائی ستھرائی اور کچرے کوجمع کرنے کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔ ہوٹلوں کا کچرہ دریائے پنجکورہ کے صاف پانی میں شامل ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی ماحولیات اور آبادی پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے،لہٰذا وادی کمراٹ کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کا فرض ہے۔

وادیکمراٹ کی پرکشش وادی میں جنگلات، ہریالی، ندیاں اور آبشاریں ہیں۔ وادی کمراٹ کے مقامی لوگوں نے سردیوں کے موسم میں جنگلات کاٹ ڈالے ہیں۔ وادی کمراٹ میں بہت زیادہ برف باری ہو تی ہے،جس کے وجہ سے مقامی لوگ اپنے خاندان کے لئے گرمی کا انتظام کرنے کی خاطردرخت کاٹ دیتے ہیں۔اُن لوگوں کے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

جنگلات اور ہریالی وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہورہے ہیں۔ وادی کمراٹ میں دواؤں کے مختلف پودے ہیں۔ ان سے فائدہ اٹھانے کے لئے مناسب تحقیق کی ضرورت ہے۔ وادی کمراٹ میں مختلف اقسام کے جانور بھی پائے جاتے ہیں، ان جانوروں کے لئے مکانات اور تحفظ جنگلات ہیں۔ لہٰذا، جنگلات کاٹنے سے ان جانوروں پر بھی اثر پڑتا ہے۔ طرح طرح کے جانور ناپید ہو رہے ہیں۔ اگر جنگلات کو بچایا جاتا ہے تو اس سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی فائدہ ہوگا۔

وادی کمراٹ میں صحت اور تعلیم کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ دوسرے پاکستانی کی طرح صحت اور تعلیم کی اچھی سہولیات حاصل کرنا یہاں کے لوگوں کا بھی حق ہے، لہٰذا یہ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ اس طرح کی سہولیات یہاں کے مقامی لوگوں کو بھی فراہم کی جائیں۔

وادی کمراٹ میں سیاحت کو آسان بنانے کے لئے، حکومت کو وادی کمراٹ کے مقامی لوگوں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے کیونکہ مقامی لوگوں کو سیاحوں کی راغب کرنے کے لئے جدید تکنیک کا کوئی علم نہیں ہے۔

ہمیں لوگوں کو وادی کمراٹ کے قدرتی حسن کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت اس ضمن میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ حکومت ٹی وی اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وادی کمراٹ کے پوشیدہ حسن کو اجاگر کرسکتی ہے۔

آج کل ملک میں بہت سارے ٹور آپریٹرز موجود ہیں۔ یہ سب وادی کمراٹ میں سیاحت کے فروغ کے لئے ایک دوسرے سے تعاون اور حوصلہ افزائی کرسکتے ہیں، اگر وفاقی اور صوبائی حکومت وادی کمراٹ پر مناسب توجہ دیتی ہے تو اسے قومی اور بین الاقوامی سطح پر سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔  

Related Posts