پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر ترقی کی جانب گامزن ہے۔ حکومت کےپاکستان کی ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں، حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ فراہمی کے مسائل کے باعث حکومت پاکستان کی جانب سے Africa 2 Cable Project کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Africa 2 Cable Project دنیا کا سب سے بڑا زیر سمندر نیٹ ورک ہے، یہ منصوبہ 45000 کلومیٹر طویل زیرِ سمندر کیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے ، یہ منصوبہ 33 ممالک میں 46 لینڈنگ اسٹیشنز کو جوڑتا ہے۔
پاکستان میں Africa 2 Cable Project لینڈنگ کا مقام ہاکس بے، کیماڑی ٹاؤن کراچی ہو گا جبکہ اس کا مقامی آپریٹر ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ہوگا، یہ منصوبہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری لائے گا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن حکام کی کاوشوں سے پاکستان گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس 2024 رینکنگ میں 79 ویں سے 40 ویں نمبر تک پہنچ گیاہے۔
پاکستان دنیا کے ان 37 ممالک میں شامل ہوگیا جنہوں نے WebTrustآڈٹ شدہ نیشنل پبلک انفراسٹرکچر قائم کی ہے، ان اقدام سے ملک میں سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن کے نظام میں نمایاں بہتری آنے کا امکان ہے۔