مشہور ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد زئی کراچی میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشہور ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد زئی کراچی میں انتقال کر گئے
مشہور ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد زئی کراچی میں انتقال کر گئے

شہرِ قائد میں ملک کے مشہورو معروف ماہرِ تعلیم اور محقق پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد زئی چند روزہ علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

گزشتہ چند روز سے کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیرِ علاج پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد زئی ادب نواز اور علم دوست شخصیت ہیں جو شعبۂ تعلیم کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہے۔

پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد زئی کی تدفین  نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ مسجد حسان بن ثابت میں نمازِ عصر کے بعد  ہوگی۔

سات سال قبل پروفیسر انوار احمد زئی کی اہلیہ بھی انتقال کر گئی تھیں، کراچی کے میٹرک اور انٹر بورڈ کیلئے چیئرمین کے فرائض انجام دینے والے پروفیسر انوار احمد زئی عوامی حلقوں میں خاصے مقبول تھے۔

کراچی کے ساتھ ساتھ پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد زئی میر پور خاص کے تعلیمی بورڈ کے بھی چیئرمین رہے۔ ای ڈی او اور ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم کے طور پر بھی انہوں نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔

ڈاکٹر انوار احمد زئی کی وفات پر معروف ادبی شخصیات کا کہنا ہے کہ تعلیم کا شعبہ علم کے ایک عظیم عہد سے محروم ہوگیا۔پروفیسر انوار احمد زئی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

Related Posts