اس موقع پر نائب امیر الحاج یوسف خان میتاخیل، مطیع اللہ جان، الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر محمد جلال شاہ ایڈوکیٹ، صدر جے آئی یوتھ ظہور خان، چیئرمین احسان خان و دیگر بھی موجود تھے۔
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ غریب عوام کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں مہنگائی اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ غریب عوام فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں حکومتیں غریب عوام سے مہنگائی کی شکل میں انتقام لے رہی ہیں۔
جماعت اسلامی کے سوا کوئی بھی غریب عوام کی خیرخواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگئی ہے اب خیبر پختونخوا اسمبلی کی باری آگئی ہے، آج سے عہد کریں کہ دوبارہ ان لوٹوں اور کرپٹ مافیا کو ووٹ نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران کرسی کی جنگ میں مصروف ہیں، انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں۔ غریب عوام کو مزید مہنگائی کی فضا میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اب عوام باشعور ہوچکے ہیں آئندہ سوچ سمجھ کے ساتھ امیدوار کا انتخاب کریں گے۔