عمران خان کی شہرت بڑھ جائیگی۔ ممکنہ گرفتاری کیخلاف بھارتی پروفیسر کی پیشگوئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
عمران خان کی شہرت بڑھ جائیگی۔ ممکنہ گرفتاری کیخلاف بھارتی پروفیسر کی پیشگوئی
عمران خان کی شہرت بڑھ جائیگی۔ ممکنہ گرفتاری کیخلاف بھارتی پروفیسر کی پیشگوئی

اسٹاک ہوم: سویڈن میں تعلیم دینے والے بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا جاتا ہے تو ان کی شہرت بڑھ جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ روز پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں بے حد مشہور ہیں جبکہ کسی بھی سیاسی رہنما کو شکست دینی ہو تو سیاسی راستہ ہی اختیار کرنا پڑتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی عدالت میں پیشی، گرفتاری کا خدشہ

ٹوئٹر پیغام میں بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ سیاسی رہنما کو ہرانے کیلئے سیاسی مخالفین سامنے آتے ہیں لیکن اس کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی مدد لے کر اسے خاموش کرنا یا گرفتاری کوئی قابلِ عمل حل نہیں ہے۔ 

سویڈن کی اپسالہ یونیورسٹی میں امن و جنگ کا مضمون پڑھانے والے بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائیاں عمران خان کی شہرت میں اضافے اور ملک کی مزید تقسیم کا باعث بنیں گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا فیصلہ کیا، ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت ملک کے سابق وزیر اعظم کی عدالت میں پیشی بھی آج ہی متوقع ہے۔ حکومت نے ضمانت منظور نہ ہونے کی صورت میں عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔

 سابق وزیر اعظم عمران خان آج دہشت گردی کے الزام کے تحت درج کیے گئے مقدمے کی سماعت کیلئے عدالت میں پیش ہو کر ضمانت کی درخواست کریں گے۔ اے ٹی سی کورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔