شاہد خاقان عباسی، آصف زرداری، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق کےپروڈکشن آرڈر جاری

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

production order
شاہد خاقان عباسی، آصف زرداری، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق کےپروڈکشن آرڈر جاری

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے رانا ثنا اللہ کے سوا تمام گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی،سابق صدر آصف زرداری، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر قواعد 2007ء کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے۔ جس کے تحت اسپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو طلب کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری و ہمشیرہ کی درخواستِ ضمانت پر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا

پروڈکشن آرڈری جاری کرنے کا مقصد گرفتار ارکان اسمبلی کو اپنے حلقے کی نمائندگی کا حق دینا ہوتا ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

Related Posts