جامعہ عربیہ شفیق الاسلام میں تقریب تقسیم انعامات

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ العربیہ شفیق الاسلام گلشن اقبال تیرہ ڈی میں شعبہ حفظ، ناظرہ اور کتب کے نتائج کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم جامعہ شیخ الحدیث علامہ احمد علی مدنی نے توحید پر درس دیا اور  کہا کہ اللہ تعالی کی ذات وحدہ لاشریک ہے۔ حضرت محمدؐ آخری نبی و رسول ہیں۔ قرآن آخری کتاب ہے،جس کی حفاظت کا ذمہ رب کائنات نے خود لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حفاظ کرام سے قرآن مجید کی حفاظت کا عظیم کام لیا جارہا ہے، جبکہ دیگر آسمانی کتب توریت، زبور اور انجیل کو ان کے پیروکاروں نے تبدیل کرکے رکھ دیا۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ قرآن کی تعلیمات میں تمام علوم پوشیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں زندہ بچ جانے والا آخری روسی فوجی انتقال کر گیا

اس موقع پر شعبہ کتب میں طالبعلم حسن جان ولد عبدالخالق نے اول، جبکہ درجہ حفظ میں کامران بن بنارس، محمد رفیع بن مفتی غلام مرتضی اور نقیب الرحمن بن فضل الرحمن نے بالترتیب پہلی، دوسری ، تیسری جب کہ شعبہ ناظرہ و اسکول میں انور علی بن علی حسن اول ، فیروز بن فاروق و عبداللہ بن ارشادہ دوم اور شایان بن اسلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تمام پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں موسم کی مناسبت سے خشک میوہ جات انعام میں دیے گئے۔ تقریب میں مفتی افضل محمد، مولانا خالد، مولانا زبیر عثمان، مولانا مطیع اللہ، مولانا حنیف، مولاناحسان، مولانازبیر احمد، قاری مقصود، قاری عبدالرشید، قاری سعد اور قاری فاروق موجود تھے۔

Related Posts