بھارتی پولیس نے کانگریس کی خاتون رہنماء پریانکا گاندھی کا گریبا ن پکڑلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Priyanka Gandhi alleged that she was "grabbed by the throat" by policewomen as they tried to stop her.

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی : بھارتی پولیس کھل کر آمنے آگئی ، اہلکاروں نے کانگریس کی رہنماء اور اترپردیش کی انچارج پریانکا گاندھی کے گریبان میں ہاتھ دے ڈالا ۔

مزاحمت پر ہاتھاپائی کرنے لگ گئے،بھارتی ٹی وی کے مطابق کانگریس کی رہنما اور اترپردیش کی انچارج پریانکا گاندھی نے بتایا کہ اترپردیش پولیس نے ان کا گلا پکڑا اور ہاتھا پائی کی۔

مزید پڑھیں:چین کا سیکس ورکرز کے لیے مخصوص حراستی نظام کے خاتمے کا اعلان

پریانکا گاندھی نے کہا کہ جب وہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے پر گرفتار ہونے والے ایک ریٹائرڈ پولیس آفیسر کے گھر جارہی تھیں تو انھیں روکنے کی کوشش کی گئی ۔

اسی دوران یہ سب ہوا۔اس سلسلے میں اتر پردیش پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ پریانکا گاندھی کا دعوی غلط ہے۔

Related Posts