اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غیر منافع بخش اداروں اور جائیدادوں کی نجکاری ملک کے مفاد میں ہے۔وزیر اعظم نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، وزیر نجکاری میاں محمد سومرو ، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، مشیر تجارت عبد الرزاق دائود ، مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین ، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی۔
نجکاری ڈویژن کے سیکریٹری نے وزیراعظم عمران خان کو مختلف سرکاری اداروں اور جائیدادوں کی نجکاری پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں:حکومت سرکاری اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے اصلاحات کر رہی ہے، وزیر نجکاری