شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے گھر دوسرے بچے کی آمد متوقع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prince Harry, Meghan Markle

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے گھر دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے، ملکہ برطانیہ کے پوتے کے ترجمان نے ڈچز آف سسیکس کے امید سے ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ترجمان نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

ترجمان نے جوڑے کے بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ آرچی ایک بڑا بھائی بننے والا ہے۔ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس اپنے دوسرے بچے کی توقع کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔

ملکہ الزبتھ دوم کے پوتے شہزادہ ہیری پچھلے سال مارچ میں شاہی فرائض چھوڑ کر اب کیلیفورنیا میں مقیم ہیں، جوڑے نے اپنی ایک نئی تصویر بھی جاری کی ہے۔

 

واضح رہے کہ شاہی خاندان کی سوانح حیات پر متعدد کتابیں لکھنے والی مصنف لیڈی کولن کیمبل نے سابق امریکی اداکارہ اور پرنس ہیری کی بیوی میگھن مارکل پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے شہرت میں لیڈی ڈیانا سے سبقت لے جانے کی کوشش کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی مصنف لیڈی کولن کیمبل برطانوی شاہی خاندان پر 4کتابیں لکھ چکی ہیں، اپنی نئی متنازع کتاب ہیری اینڈ میگھن میں لیڈی کولن کیمبل نے دعوی کیا کہ دی ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنے شوہر ہیری کی مرحوم والدہ لیڈی ڈیانا کی جگہ لینے کی کوشش کی ہے۔

مزید پڑھیں:ملکۂ برطانیہ نے ہیری اور میگھن کا شاہی ٹائٹل واپس لے کر معاوضہ بھی بند کردیا

Related Posts