انیل کپور کو نئے چیلنجز کا سامنا، پرائم ویڈیو کی فلم صوبیدار کا ٹیزر ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Video unveils Subedaar teaser: Anil Kapoor faces new battles

پرائم ویڈیو انڈیا نے اپنی آنے والی ایکشن فلم “صوبیدار” کا ٹیزر جاری کر دیا ہے، جس میں سینئر اداکار انیل کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، اس ٹیزر کا اجرا انیل کپور کی سالگرہ کے موقع پر ہوا اور یہ اعلان انسٹاگرام پر کیا گیا۔

“انڈین ایکسپریس” کے مطابق فلم میں انیل کپور ایک ریٹائرڈ سپاہی کے کردار میں نظر آئیں گے، جو اپنی شہری زندگی میں نئے خطرات کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بھی سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ورون دھون کی کیارا اڈوانی اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نامناسب رویے کے الزامات کی تردید

فلم کی تفصیل کے مطابق: “ایک ایسا شخص جس نے کبھی اپنی قوم کے لیے جنگ لڑی، اب اسے اپنے گھر اور خاندان کی حفاظت کے لیے اندرونی دشمنوں سے لڑنا ہوگا۔” اگرچہ ریٹائرڈ فوجی کی ذاتی اور سماجی چیلنجز کے خلاف جدوجہد کی کہانی کوئی نئی بات نہیں، “صوبیدار” ایک منفرد انداز میں اس موضوع کو پیش کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔

ٹیزر میں انیل کپور کے کردار کو ایک ہجوم “چچا” کہہ کر پکارتا ہے۔ وہ اپنے گھر کی جانب بڑھتے خطرات کو دیکھتے ہوئے سکون کے ساتھ اپنی بندوق تیار کرتے ہیں، جو سخت مزاحمت کا اشارہ دیتی ہے۔ پرائم ویڈیو نے انسٹاگرام پر کلپ کے ساتھ کیپشن دیا: “ایک خاص دن کے لیے ایک خاص اعلان۔ صوبیدار، نئی فلم جلد آرہی ہے۔”

 

فلم کی ہدایت کاری سریش تریوینی نے کی ہے، جنہوں نے اسے پراجول چندر شیکھر کے ساتھ مل کر لکھا ہے۔ تریوینی کی کہانی سنانے کی مہارت ان کی پہلے کی تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں، جیسے “جلسہ” اور “تمہاری سولو”، میں دیکھی جا چکی ہے۔

انیل کپور کو حال ہی میں فلم “فائٹر” میں دپیکا پڈوکون اور ہریتک روشن کے ساتھ اور “اینیمل” میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔مداح شدت سے انیل کپور کے مرکزی کردار میں واپسی کے منتظر ہیں۔

Related Posts