وزیر اعظم شہباز شریف پہلا دورہ کس شہر کا کریں گے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ شدید بارشوں سے متاثرہ اور آفت زدہ قرار دیے گئے شہر گوادر کا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف منگل کوگوادر میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

وہ گوادر میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔ نومنتخب وزیراعظم متاثرین گوادر کیلئے امدادای پیکیج کا اعلان بھی گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گواردر میں مسلسل کئی گھنٹے کی طوفانی بارش کے باعث تباہی پھیل گئی تھی اور گلی محلوں میں پانی بھر گیا تھا۔

ہزاروں افراد بے گھر اور کئی ماہی گیروں کی کشتیاں بھی سمندر برد ہوگئی تھیں۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ شہریوں کو 20 دن میں مالی امداد  ان کے گھروں پر پہنچاؤں گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے گوادر دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے ہر علاقے سے کل تک بارش کا پانی نکال دیا جائے گا۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے بھی صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف ورک کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts