وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف آج کراچی کا 1 روزہ دورہ کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی تشریف لائیں گے، جن کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کریں گے۔
شہباز شریف کراچی کے دورے کے دوران اتحادی جماعتوں کی قیادت کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دینگے بعدازاں حاضری کے بعد شہباز شریف وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
مزید برآں سندھ میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سمیت تمام اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوں گے، ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دوپہر 2 بجے بہادرآباد مرکز کا دورہ بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی امریکی ریاستوںکے درمیان دو طرفہ تجارت میں ریکارڈ اضافہ