اسلام آباد: کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیاہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا کہ میں نیک خواہشات اور دعاؤں پر قوم کا شکرگزار ہوں۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی تصویر پر عوام کی بڑی تعداد کمنٹس کا اظہار کررہی ہے، فیس بک پر شیئر تصویر کو 50 ہزار سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :دو روزقبل ویکسین لگوانے کے بعد عمران خان کورونا وائرس کا شکار کیسے ہوئے؟
کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان نے دو روز پہلے ہی کورونا ویکسین لگوائی تھی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کو کورونا ہونے کی تصدیق کی۔
PM Imran Khan has tested positive for Covid-19 and is self isolating at home
— Faisal Sultan (@fslsltn) March 20, 2021