سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سوات کے بعد اب کرم میں بھی جلسہ کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب باری ہے کرم خیبر پختونخواہ کی، آیئے مل کر اپوزیشن کو اعتماد دلانے پر شکریہ بولیں۔
اور اب باری ہے کرم خیبرپختونخوا کی! آئیے مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں-منڈی بہاوالدین,میلسی, دیر٫حافظ آباد,سوات کے کامیاب عوامی جلسوں کے بعد کل وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت انشاءاللہ کرم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے- عوام کاوزیراعظم پر بھرپور اعتماد pic.twitter.com/SfdDYQLnHi
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 17, 2022
انہوں نے کہا کہ منڈی بہاوالدین ،میلسی، دیر،حافظ آباد،سوات کے کامیاب عوامی جلسوں کے بعد کل وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت انشاءاللہ کرم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے-
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عوام کاوزیراعظم پر بھرپور اعتماد ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے سوات جلسے کے دوران اپوزیشن پر تنقید کے نتیجے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوات میں جلسے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کل طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں جلسہ، الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو کل طلب کر لیا