وزیراعظم عمران خان آج ٹیلی فون پر عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب کرلیا
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کورونا وبا سے صحت یابی کے بعد آج پھر عوام کے ساتھ ٹیلی فون پر براہ راست بات چیت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اس مرتبہ ریکارڈنگ کی بجائے براہ راست بات چیت کریں گے ، عوام صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک بات کرسکتے ہیں۔

عوام آج 11 بج کر 30 منٹ پر اس نمبر 0519224900 پر رابطہ کرکے وزیراعظم عمران خان سے سوالات کرسکتے ہیں۔

گذشتہ روز سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ ایک مرتبہ پھر۔ دوسری نشست میں عوام وزیراعظم عمران خان سے 4 اپریل کو فون پر براہ راست بات کریں گے۔

 

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث عوام سے ٹیلی فون پر گفتگو کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا۔

یاد رہے یکم فروری کو بھی وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جواب دیئے تھے، اس موقع پر وزیراعظم عمران کے پیغام کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی تھی.

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی آج 42 برسی منائی جارہی ہے

Related Posts