وزیراعظم عمران خان، مہاتیر محمد کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
imran khan mahathir mohamad
imran khan mahathir mohamad

وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر کوالا لمپور پہنچ گئے، ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد سابو اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بونگا رایا کمپلیکس پہنچے جہاں ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد سابو اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سےوزیر اعظم کا استقبال کیاگیا۔

اس موقع پر ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر امنہ بلوچ اور ہائی کمیشن کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم عمران خان ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمدکی دعوت پر وہاں گئے ہیں۔

دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دو روزہ دورے کیلئے کوالالمپور روانہ ہوگئے

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم باہمی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گےجبکہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی موجودگی میں وفود کی سطح پر اہم معاہدے اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان اورملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے،عمران خان اپنے دورے میں ملائشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

Related Posts