اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیرریلوے شیخ رشید نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا وزارت ریلوے کی کارکردگی پر شیخ رشید کی وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔
شیخ رشید نے بتایاکہ ایم ایل ون پر کام اگلے سال سے شروع کیا جا رہاہے، پی سی ون پلاننگ کمیشن جمع کو دیا گیا ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ کراچی پشاور 1872 کلومیٹر مین لائن ون پراچیکٹ پاکستان کی ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلاب لائےگا۔
اسلام آبا:وزیر اعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ملاقات pic.twitter.com/Gx6JwpQsqa
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 20, 2019
انہوں نے کہاکہ کراچی راولپنڈی کا سفر دورانیہ 10سے 12 گھنٹے رہ جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے سے ریل حادثوں سے نجات ملے گی، ٹریک کی سکیورٹی یقینی ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ٹیکس کلچر کے فروغ کےلیےحکومت پوری کوششیں کر رہی ہے، وزیراعظم