لٹیرے قوم کا پیسہ واپس کردیں میں استعفیٰ دے دوں گا،وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے۔ وزیرِ اعظم نے خبردار کردیا
بھارت پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے۔ وزیرِ اعظم نے خبردار کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے لیڈر قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں تو میں اپنا استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہی۔ کابینہ اجلاس میں اپوزیشن کے استعفوں کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے ذکر پر وزیراعظم نے اپنے استعفے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے رہنما قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں، میں استعفی دینے کو تیار ہوں۔ نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان ملک کا لوٹا پیسہ واپس کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ استعفے دینے کے لیے ہمت اور جرات چاہیے جو ان میں نہیں، اگر ان میں استعفے دینے کی ہمت ہوتی تو این آر او کرکے ملک سے نہیں بھاگتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے لانگ مارچ کیا نہ لوگوں کو اکٹھا کر سکی۔ پوری زندگی جھوٹے وعدے کیے اور اس بار بھی استعفوں کا جھوٹ بولا۔ استعفے دینے کیلئے اخلاقی جرات اور کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

Related Posts