پشاور دھماکے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM-Imran-Khan
PM-Imran-Khan

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور دھماکے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

اپنے ایک ٹوئٹرپیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پشاور میں مدرسہ پر دہشت گردوں کے حملے سے دل غمزدہ ہے، شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا ہے۔

میں اپنی قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم اس بزدلانہ وحشیانہ حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

پشاور میں رنگ روڈ کے علاقے دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد شہید جبکہ 110 زخمی ہو گئے ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ درس کے دوران ایک شخص مشکوک بیگ چھوڑ کر چلا گیا جس کے بعد دھماکا ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دھماکے کے وقت مدرسے میں تعلیم کا سلسلہ جاری تھا۔ جاں بحق افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ایک شخص صبح کے وقت مدرسے میں بیگ چھوڑ گیا۔ متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: دہشت گردی کی اطلاعات تھیں، بچے اور مدرسے آسان ٹارگٹ تھے، شوکت یوسفزئی

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا کہنا ہے کہ دھماکہ مولانا رحیم اللہ حقانی کے درسِ حدیث کے دوران پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 طلباء شہید ہوئے۔

 

Related Posts